پاکستانی فلموں کی پروموشن نظر انداز ہونے لگی شان

بالی وڈ میں فلم ایگریمنٹ میں پروموشن کا بھی معاہدہ ہوتا ہے، اداکار


Cultural Reporter April 03, 2013
بالی وڈ میں فلم ایگریمنٹ میں پروموشن کا بھی معاہدہ ہوتا ہے، اداکار فوٹو: فائل

بالی وڈ میں فلم ایگریمنٹ میں پروموشن کا بھی معاہدہ ہوتا ہے جب کہ ہمارے ہاں ایسا رواج ہی نہیں ، پاکستانی ہونے کے ناطے اپنی پروڈکٹ کو پروموٹ کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار لالی وڈ اسٹار شان نے میڈیا کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔شان نے کہا کہ ہمارے ہاں معاہدے میں صرف فلم میں کام کرنا ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے پروموشن میں فنکار شریک نہیں ہوتے، بالی وڈ میں فلم ایگرمنٹ میں پروموشن بھی شامل ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تشہیری مہم بہت ضروری ہوچکی ہے جس کے لیے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے۔عوام اور فلم والوں کا آپس میں رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے خلیج اور اختلافات پیداہوگئے ہیں جس کو دور کرنے کے لیے دونوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔

3

پاکستانی میڈیا بھارتی پراڈکٹ کو زیادہ پروموٹ کر رہا ہے جوکہ انتہائی شرمناک ہے ۔ پاکستان میں رہ کر ہمیں پاکستانی پراڈکٹ کو پروموٹ نہیں کرتے ۔حکومت کی طرف سے فلم انڈسٹری پر توجہ نہ دینے کے سوال پر شان نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی بنانا یا سٹریکچر دینا ہوتا ہے جب کہ باقی کام نجی شعبوں کا ہوتا ہے، اس لیے حکومت سے مالی طور پر کسی قسم کی سپورٹ کی توقع کرنا بالکل فضول ہے۔ فلم انڈسٹری کو ہم نے ہی اس کے پائوں پر کھڑا کرنا ہوگا، جس کے لیے پہلی شرط معیاری فلم سازی ہے۔

مقبول خبریں