پشاور میں ٹارگٹ کلنگ طالب علم جاں بحق جنوبی وزیرستان میں بمباری 5 ہلاک

ذوالقرنین کوموٹرسائیکل سواروں نے دورہ روڈ پر نشانہ بنایا،باروندمیںشیلنگ سے3مشتبہ ٹھکا نے تباہ.


ہنگو میں راکٹ گرنے سے موبائل ٹاورزمیں آتشزدگی، بڈھ بیرپولیس نے بمبارکی اطلاع پرشہری مارڈالا،مچنی میںدہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد. فوٹو اے ایف پی

KARACHI: پشاورمیں ٹارگٹ کلنگ،ایک طالب علم جاں بحق، جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کے نتیجے میں5شدت پسند ہلاک اور 3 ٹھکانوں کوتباہ کردیاگیا۔

بڈھ بیرپولیس نے بمبارکی اطلاع پر عام شہری مارڈالاذرائع کے مطابق فورسزنے منگل کے روز جنوبی وزیرستان میں باروند کے علاقے نانومیںشدت پسندوں کے ٹھکانوں پرگن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی تحریک طالبان کے اہم رہنمامفتی ولی نورسمیت 5شدت پسندکی ہلاکت اور3ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیںتاہم طالبان ذرائع نے حملہ اورمفتی ولی نورکے مارے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

1

ادھرذوالقرنین صدرعرف پرنس دورہ روڈ گلبہارمیں سینٹری کی دکان کے باہرموجودتھا کہ موٹرسائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا 'تاجروں نے ایک شخص کوپستول سمیت پکڑکرپولیس کے حوالے کیاتاہم پولیس کاکہنا ہے کہ ذوالقرنین کو موٹر سائیکل سواروں نے قتل کیاہے مذکورہ شخص کاقتل سے کوئی تعلق نہیں جس پر تاجروں نے احتجاج کیاآن لائن کے مطابق بڈھ بیرمیں مبینہ خودکش حملہ آورکی اطلاع پر پولیس نے عام شہری آصف اللہ ولد نواب علی سکنہ بڈھ بیرجو کہ سائیکل پرتھا کوروکنے کا اشارہ کیا تاہم وہ خوف کے باعث رکنے کے بجائے تیزہوگیاجس پرپولیس نے فائرکھول دیا۔

کیپٹل سٹی پولیس نے دونوں اہلکاروں کوملازمت سے معطل کردیاادھرفورسزنے منگل کے روزمچنی کے مشرقی علاقے سمانات میںایک چھاپہ کے دوران دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث ایک دہشتگردبلال ولد امیر نوازکو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ایکسپریس رپورٹ کے مطابق ہنگودرسمندمیں نامعلوم سمت سے تین راکٹ داغے گئے جونجی موبائل کمپنی کے ٹاورزکے قریب گرے جس سے ٹاورمیں آگ بھڑک اٹھی۔