محمد شہزاد پر 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور 2 میچز کے لیے معطل

محمد شہزاد نے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ پچ پر زور سے مارا تھا۔


Sports Desk March 08, 2018
محمد شہزاد نے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ پچ پر زور سے مارا تھا۔ فوٹو : فائل

زمبابوے کے خلاف میچ میں آئوٹ قرار پانے پر غصے کا اظہار کرنے والے افغان بیٹسمین محمد شہزاد کو 100 فیصد میچ فیس جرمانہ کرنے کے ساتھ اگلے 2 میچز سے معطل کردیا گیا۔

ورلڈ کپ کوالیفائرز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں آئوٹ قرار پانے پر غصے کا اظہار کرنے والے افغان بیٹسمین محمد شہزاد کو 100 فیصد میچ فیس جرمانہ کرنے کے ساتھ اگلے 2 میچز سے معطل کردیا گیا۔ انھوں نے بیٹ پچ پر زور سے مارا تھا۔

اسی میچ میں برینڈن ٹیلر اور مجیب زدران کو بالترتیب امپائر کے فیصلے سے اختلاف اور حریف پلیئر کی جانب گیند تھرو کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، ہانگ کانگ کے نذاکت خان پر اسکاٹش پلیئر الیسڈیئر ایوانز سے جان بوجھ کر ٹکرانے پر 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی۔

مقبول خبریں