افغانستان میں پولیس ہیڈکواٹرز پر حملہ 6 اہلکار ہلاک

حملہ قندھار میں ہوا، افغان صدر کا ایک بار پھر طالبان کو امن پیش کش کا اعادہ


News Agencies March 09, 2018
حملہ قندھار میں ہوا، افغان صدر کا ایک بار پھر طالبان کو امن پیش کش کا اعادہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سپین بولدک میں پولیس ہیڈکواٹرز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

افغانستان کے صوبہ قندھار کے علاقے سپین بولدک میں پولیس ہیڈکواٹرز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں4 شدت پسند بھی مارے گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ایک ہفتہ قبل کی گئی مکالمے کی پیش کش پر طالبان کی طرف سے چپ سادھ لینے کے بعد ایک بار پھر باغیوں کو اسی پیش کش کا اعادہ کیا ہے تاکہ مزید خون خرابے کے بغیر درپیش معاملوں کو حل کیا جا سکے۔

مقبول خبریں