میڈونا پاکستانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے شاہکار آرٹ نمونہ نیلام کریں گی

ایسے ممالک کی مدد کرنا چاہتی ہیں جہاں خواتین کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ میڈونا


AFP April 04, 2013
ایسے ممالک کی مدد کرنا چاہتی ہیں جہاں خواتین کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ میڈونا فوٹو : فائل

امریکی پاپ اسٹار میڈونا نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں مدد کیلیے فرانسیسی مصور فرنینڈ لیگر کا بنایا ہوا 20ویں صدی کا شاہکار آرٹ نمونہ نیلام کریں گی۔

3 خواتین اور سرخ میز نامی اس پینٹنگ کی قیمت کا اندازہ پانچ سے 7 ملین ڈالر لگایا گیا ہے اور اسے 7مئی کو نیویارک میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا۔یہ پینٹنگ 1990سے میڈونا کی ملکیت ہے۔میڈونا جنھوں نے پاپ میوزک کی وجہ سے بے انتہا دولت کمائی، نے کہا کہ وہ ایسے ممالک کی مدد کرنا چاہتی ہیں جہاں خواتین کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔