18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو ملک تقسیم ہو جائے گا اسفندیار ولی خان

پرامن افغانستان اور پرامن پاکستان ایک دوسرے کے مفاد میں ہیں، چارسدہ میں خطاب۔


News Agencies March 10, 2018
پرامن افغانستان اور پرامن پاکستان ایک دوسرے کے مفاد میں ہیں، چارسدہ میں خطاب۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان نے کہاہے کہ اگر 18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو ملک تقسیم ہو جائے گا۔

سرکی ٹیٹارہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے لین دین پر صوبوں کے عوام میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے۔ اگر ملک کی خارجہ پالیسی ایسی ہو تو حالات اسی طرح رہیں گے، انڈیا میں کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلیے دونوں ممالک کو خلوص نیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ پرامن پاکستان پرامن افغانستان کی بغیرناممکن ہے۔

مقبول خبریں