الیکشن والے دن دھرنے ہرصورت ہونگےطاہرالقادری

جمہوریت کومصلوب کیاجارہاہے،عدالتوں اورالیکشن کمیشن کے ہونٹ سلے ہوئے ہیں


INP April 05, 2013
موجودہ مخدوش نظام انتخاب کے تحت ووٹ ڈالنا جرم ہوگا، لندن سے ٹیلی فون پر گفتگو فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ بیلٹ باکس میں خالی خانے کے آپشن کی کوئی اہمیت نہیں۔

جمہوریت کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں اس لیے مطالبات کے ایک جزوکوماننے کی کوئی حیثیت نہیں،پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنے الیکشن ڈے پر ہر صورت ہوں گے،پاکستان عوامی تحریک موجودہ نظام انتخاب کے خلاف عوام میں شعور بیدارکرنے کاسلسلہ جاری رکھے گی جمہوریت کو سر عام مصلوب کیاجارہاہے،عدالتوں اورالیکشن کمیشن کے ہونٹ سلے ہوئے ہیں۔

الیکشن کے بعدحکومت اور اپوزیشن کاوہ تماشا لگے گاجوگزشتہ 30سال میں کسی نے نہ دیکھاہو گا، نااہلیت کا عمل آٹے میں نمک کے برابربھی نہ ہوگا،آزادارکان کی منڈی لگے گی اوربولی کے دام سے قوم کو اندازہ ہو جائے گاکہ ملک میں کیسی جمہوریت ہے۔لندن سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام اور میڈیا کوآرڈینیٹرغلام علی خان سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک نے وطن عزیزکی بقا،ترقی اور عوامی خوشحالی کے دشمن نظام انتخاب کو مستردکیاہے،ہماری جنگ ووٹنگ کے خلاف نہیں کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ہے۔



شور شرابے اور ہنگامے کیلیے چند غیرمعروف چوروںکونااہل قراردے کرالیکشن کمیشن قوم کاخیرخواہ ہونے کا ڈرامہ کر ے گا،علی بابوںکوبچا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلیے چند غیر معروف چوروں کوضرور پکڑلیاجائے گا۔طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب مخدوش اوربوسیدہ ترین عمارت ہے جس سے ملک و قوم کوشدید ترین خطرہ ہے اس لیے مسمار کر کے تعمیر نو کی ضرورت ہے۔مرمت سے کام چلانے کی کوشش قوم کوملبے تلے دبانے کا مکروہ اقدام ہو گا،قوم کو قبل از وقت آگاہ کر رہا ہوں کہ موجودہ نظام کے تحت ووٹ ڈالناجرم ہو گا۔