نوکوٹکھدائی کے دوران پی ٹی سی ایل کی کیبلز کٹ گیا

ٹیلی فون اور ڈی ایس ایل سروس منقطع،شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا


Nama Nigar April 06, 2013
ٹیلی فون اور ڈی ایس ایل سروس منقطع،شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا۔ فوٹو: فائل

نوکوٹ میں نالے کے تعمیراتی کام کے دوران پی ٹی سی ایل کی کیبلز کٹ جانے سے 50 سے زائد ٹیلی فون بند جبکہ ڈی ایس ایل سروس منقطع ہو گئی، صارفین انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سہولت سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قائم خانی محلے اور بس اسٹینڈ سے گزرنے والے نکاسی آب کے نالے کی کھدائی کے دوران پی ٹی سی ایل کی زیر زمین گزرنے والی کیبلز کٹ جانے کے سبب قائم خانی محلے لوہار محلے اور بس اسٹینڈ محلے کے ٹیلی فون اور انٹر نیٹ کی سروس منقطع ہوگئی۔

5

جس کے باعث شہری صارفین خصوصاً تاجر برادری انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کے سہولت بند ہونے سے پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل نوکوٹ کے عملے کے مطابق کیبل کی مرمت کے لیے ٹیکنیکل عملہ میرپورخاص سے نوکوٹ آئے گا اور اس کی مرمت میں 10 سے 15 دن درکار ہیں۔

مقبول خبریں