این اے 234 پی ایس 78 سے 8 امیدواروں کے کاغذات مسترد

یوٹیلٹی بلز،ٹیکس ادا نہ کرنے پر اعتراضات لگے،9امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور.


Nama Nigar April 06, 2013
یوٹیلٹی بلز،ٹیکس ادا نہ کرنے پر اعتراضات لگے،9 امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور. فوٹو: فائل

الیکشن 2013کے دوسرے مرحلے میں جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 234اور صوبائی کے پی ایس78سے آزاد امیدوارحاجی اسلام قریشی، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر محمد سلیمان،حامد قریشی،محمد رفیق،محمد رمضان،محمد راشد راجپوت،غلام مرتضیٰ عرف پپوشر کے فارم مسترد کردیے گئے۔ ٹیکس اوریوٹیلٹی بلز ادا نہ کرنے ،نامکمل فارم دیگر اعتراضات پرنامزدگی فارم مسترد کیے گئے۔

6

جبکہ انہی نشستوں سے فنکشنل مسلم لیگ کے منیر احمد جونیجو، سعید خان نظامانی،دلبر نظامانی،افتخار احمد ،پیپلز پارٹی کے چوہدری عابد فاروقی،اے این پی کے حاجی کریم خان،ایم کیو ایم کے محمد ریاض چوہان، آزاد امیدوارسردار ندیم لغاری اوراحمد حسن عباس کے کاغذات نامزدگی فارم منظور کر لیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں