فٹبال میچ کے دوران بلی کی وجہ سے کھیل روکنا پڑ گیا

سیکیورٹی خلاف وزریوں پر میزبان ٹیم کو یوئیفا کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا ہے۔


Sports Desk March 17, 2018
سیکیورٹی خلاف وزریوں پر میزبان ٹیم کو یوئیفا کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا ہے۔ فوٹو : فائل

چیمپئنز لیگ میچ کے دوران بلی گراؤنڈ میں آ گئی جس کی وجہ سے ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا۔

بائرن میونخ اور ترک کلب بیساکٹس کے درمیان چیمپئنز لیگ میچ کے دوران بلی گراؤنڈ میں آ گئی جس کی وجہ سے ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا۔ سیکیورٹی خلاف وزریوں پر میزبان ٹیم کو یوئیفا کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا ہے جس نے ترک کلب کو بدانتظامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اسی میچ کے دوران شائقین کی جانب سے مختلف اشیا گراؤنڈ میں پھینکے جانے اور سیڑھیوں کا راستہ بلاک کردینے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ بیساکٹس کو گذشتہ برس معطل سزا ملی تھی لیکن اب حالیہ واقعات کے نتیجے میں ان پر عمل کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بائرن میونخ نے یہ مقابلہ 3-1 سے اپنے نام کرلیا تھا، معاملے کی سماعت کیلیے 31 مئی کی تاریخ مقرر ہوئی ہے، بیساکٹس کو آئندہ برس یورپیئن ایونٹ سے باہر بھی کیا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں