ڈونلڈ ٹرمپ کا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہ وہ بہت سخت مزاج ہیں اور ان کی غیرمتعلقہ بریفنگ بھی طویل ہوتی ہیں۔


News Agencies March 17, 2018
ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہ وہ بہت سخت مزاج ہیں اور ان کی غیرمتعلقہ بریفنگ بھی طویل ہوتی ہیں۔ فوٹو : فائل

FLORIDA: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس کا اعلان وہ ابھی نہیں کریں گے جب کہ امریکی صدر ان کا مضبوط متبادل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہ وہ بہت سخت مزاج ہیں اور ان کی غیرمتعلقہ بریفنگ بھی طویل ہوتی ہیں۔ میک ماسٹر ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہیں اس سے پہلے مائیکل فلن کو عہدے سے ہٹایاجا چکاہے۔

مقبول خبریں