اداکارہ میرا بھی پی ایس ایل کا فائنل اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھیں گی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 مارچ 2018
میرا اپنے شوہر کے ہمراہ اسٹیڈیم آئیں گی،فوٹو:فائل

میرا اپنے شوہر کے ہمراہ اسٹیڈیم آئیں گی،فوٹو:فائل

 کراچی: شوبز اداکارہ میرا بھی شوہر کے ہمراہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل دیکھیں گی۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کا جادو فنکاروں میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا، شوبز اداکار بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگا۔ ٹی وی اداکاروں کے ساتھ ساتھ فلمی ستارے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جگمگائیں گے۔

فرنچائز ٹیموں کے ایمبیسیڈرز کی طرح اداکارہ میرا بھی کراچی میں 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر انتہائی خوش اور پرجوش ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ فائنل مقابلہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھنے کا بندوبست کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل رنگا رنگ تقریب کی تیاریاں

اداکارہ میرا بھی کرکٹ کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم میں آئیں گی، ان کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن نوید اور سسر راجا خالد پرویز بھی ہوں گے اور ممکنہ طور پر وہ اپنے مخصوص انداز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو داد دیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔