فائنل سے قبل رنگا رنگ تقریب کی تیاریاں

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 مارچ 2018
تقریب میں نامور گلوکار شائقین کو محفوظ کریں گے: فوٹو: فائل

تقریب میں نامور گلوکار شائقین کو محفوظ کریں گے: فوٹو: فائل

 کراچی: پی ایس ایل 3 کے فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول فائنل سے قبل ایونٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوگی۔

پی ایس ایل 3 میں نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول فائنل سے قبل ایونٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوگی، جس میں نامور گلوکار شائقین کو محفوظ کریں گے۔ کراچی اسٹیڈیم میں آج شام 6 بجے ہونے والی اختتامی تقریب میں گلوکارعلی ظفر، شہزاد رائے، عائمہ بیگ، فرحان سعید اور سٹرنگز بینڈ پرفارم کریں گے۔ فائنل کے بعد شاندارآتشبازی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب دبئی میں ہوئی تھی جس میں امریکی گلوکار جسٹن ڈیرولو، پاکستان کے نامور گلوکاروں عابدہ پروین، علی ظفرودیگرنے پرفارم کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔