فرانس نے برطانوی حکمرانی کو بے ایمانی کا نتیجہ قراردیدیا

سائیکلنگ میں ہماری کامیابی نے فرانسیسیوں کوپاگل کردیا،وزیراعظم کیمرون کاجواب


AFP August 10, 2012
سائیکلنگ میں ہماری کامیابی نے فرانسیسیوں کوپاگل کردیا،وزیراعظم کیمرون کاجواب، فوٹو اے ایف پی

فرانس نے سائیکلنگ میں برطانوی حکمرانی کو بے ایمانی کا نتیجہ قرار دے دیا،دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کہتے ہیں کہ ویلوڈروم میں ہماری کامیابی نے فرانسیسیوں کو پاگل کردیا ہے۔ لندن گیمز سے قبل برطانوی سائیکلسٹ نے ٹور ڈی فرانس میں حیران کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور بریڈلی وگنز چیمپئن رہے تھے،

اب اولمپکس کے سائیکلنگ ایونٹس میں بھی زیادہ تر برطانوی چھائے رہے، خاص طور پر ویلوڈروم میں ٹریک سائیکلنگ کے 10 ٹائٹلز میں سے 7 برطانیہ کے نام رہے،فرانس کی ٹیکنیکل ڈائریکٹر ازابیل گوتھیرون نے برطانوی کامیابیوں کو 'حیران کن' قرار دیا جس سے سوشل میڈیا پر بھی شکوک ظاہر ہونا شروع ہوگئے، ایک فرنچ اخبار کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 50 ہزار لوگوں میں سے 70 فیصد نے برطانوی فتوحات کو 'بے ایمانی' سے تعبیر کیا۔

دوسری جانب ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ہماری کامیابی نے فرانسیسیوں کو پاگل کردیا، میں نے گذشتہ روز ایک فرنچ ٹی وی کو انٹرویو دیا وہ ہم پر دھوکا دہی کا الزام عائد کررہے تھے، میرے خیال میں ٹور ڈی فرانس میں وکٹری اسٹینڈ پر لہراتا برطانوی پرچم ان کو ہضم نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے سائیکلوں کے وہیل تو فرانس سے تیار ہوکر آتے ہیں،

شائد فرانس کو معلوم نہیں کہ اصل چیز پیڈلز پر پڑنے والی قوت ہوتی ہے