سونے کی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50571 روپے ہوگئی۔


Business Reporter March 29, 2018
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50571 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے1338 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے1338 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور171 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50571 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

مقبول خبریں