کونکو ناسین شرما نئی فلم میں عمران ہاشمی کیساتھ جلوہ گر ہونگی

3 دسمبر 1979کو نئی دہلی میں پیدا ہوئیں، انگریزی ادب میں گریجویشن کی، چالڈ اسٹار کے طور پر فلمی سفر کا آغاز فلم۔۔۔


Showbiz Desk April 09, 2013
ہر کام اور سلیقے سے کرتی ہوں، نئی ہارر فلم میں منفرد کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کی، 33 سالہ بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کونکونا سین شرما نئی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ جلوہ گرہونگی۔

ان کی نئی ہارر فلم ''اک تھی ڈائن'' 18اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے ۔قبل ازیں فلم کی پروموشنل تقریب کے دوران اداکارہ کونکونا سین شرما نے بتایا کہ ان کی اس فلم میں انتہائی مختلف اور منفرد کردار دیکھنے کو ملے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ہاررفلموں کے حوالے سے جو عام تاثر ہے وہ بھی اس میں نہیں ہوگا کیونکہ اس فلم کی کہانی بہت عمدہ اور دلچسپ ہے۔ انھوں نے بتایاکہ اس کا میوزک بھی دلفریب ہے۔ عمران ہاشمی نے اس فلم میں رومانس کے نئے رنگ بکھیر کر اسے مثالی رومانوی داستان بھی بنانے کی کوشش کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی تشہیری مہم جاری ہے۔ اس فلم کی پہلی جھلک اور پوسٹر سے لے کر اس کے پرومو اور گیتوں کی ریلیز تک سبھی کچھ عمدگی کا بہترین نمونہ ہے ۔ہر کام اور سلیقے سے کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی عمران ہاشمی کے گرد گھومتی ہے ،عمران کے بچپن کو خوفزدہ کرنے کے لیے ایک برائی ڈائن کی شکل میں نمودار ہوتی ہے جو اس کے خاندان کو تباہ کردیتی ہے اور پھر واپس آنے کی چنونی دیکر چلی جاتی ہے تاہم عمران ہاشمی اپنی زندگی کے انتہائی بھیانک باب کو فراموش کرکے نارمل زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہوئے جوانی کی دہلیز پر پہنچتے ہیں۔

عمران ہاشمی کی زندگی خوشیوں سے لبریز ہوتی ہے۔ اس دوران عمران کو پیار بھی مل جاتا ہے اور عین اسی اثناء میں وہ ڈائن پھر آجاتی ہے۔ خوف ،تھرلر اور رومانس سے بھرپور فلم میں اداکارہ کونکونا سین شرماکا کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔ اداکارہ نے خود بھی یہ بات تسلیم کی ہے کہ ان کی آنیوالی اس فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں جو پہلے کبھی نہیںکرسکی۔اس فلم میںمجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا ہے اور نئی فلموں میں اپنے کام پر دھیان دینے کی ضرورت بھی محسوس ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے کردار مدتوں بعد ملتے ہیں۔ ابسی کہانیاں روز نہیں لکھی جا سکتیں۔



ایسے کرداروں کو محنت اور توجہ کے ساتھ کرنا ہی ان کی کامیابی ہے ۔مجھے بھی فلم میں منفرد کردار ملا تو اس کی بہت خوشی ہوئی ہے ۔اب فلم جلد ہی سینماؤں کی زینت بنائی جارہی ہے۔ یہ فیصلہ کرنا کہ اس میں میری پرفارمنس کس قدر عمدہ رہی شائقین کا کام ہے۔ شائقین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کس حد تک کامیاب ہوگی اس بات کا بھی فیصلہ ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ عمدہ پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے اور بالی وڈ میں کوئی بھی میرٹ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرتا ،فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے اور ان پر مثبت تنقید کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

فنکاروںکے اچھے کام پر داد دینے اور انھیں آگے لانے کی راہیں استوار ہوتی ہیں ۔نئے چہروں کو بھی مواقع میسر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ میں فنکاروں کی نئی کھیپ نئے برسوں میں تیار ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہوں گی۔ 33 سالہ اداکارہ کونکونا سین شرما کی رواں سال مزید 5فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں، جن میں دو ہندی اور تین بنگالی زبان کی ہیں ۔اداکارہ کونکونا سین شرماسائنس رائٹر اور جرنلسٹ موکل شرما کی صاحبزادی ہیں۔

نئی دہلی کے سینٹ سٹیفن کالج سے انگریزی ادب میں گریجوائیشن کی۔ 3 دسمبر 1979 کو نئی دہلی میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے 2000میں شوبز سرگرمیوں کا آغاز کیا ۔کونکونا سین شرما بالی وڈ کی اداکارہ اور فلمساز اپنا سین کی بیٹی ہیں ۔اداکارہ کونکونا سین شرما نے اداکاری کے سفر کا آغاز فلم ''اندرا''میں 1983میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرکے کیا ۔باقاعدہ فلم میں 2000میں ہی قدم رکھا ،پہلی فلم بنگالی تھی۔ 1994 میں بچپن کے دوران ہی بنگالی فلم میں کردار نبھایا۔

2001 سے 2002 کے دوران تین فلموں میں کام کیا یہ بھی تینوں فلمیں بنگالی زبان میں تھیں۔ 2004میں انگریزی زبان میں فلم کی۔ 2005 کے دوران ایک ہندی اور دو بنگالی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 2006 کے دوران 6ہندی فلموں میں جلوے دکھائے اور اپنی پرفارمنس کا جادو جگایا ۔ان میں کونکونا سین شرما کو فلم ''اوم کارہ '' میں بہترین پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا ہے ۔اور اسی فلم کے لیے انھیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

2007 کے دوران اداکارہ نے 5 فلموں میں کام کیا۔ اس عرصے میں انھوں نے فلم ''لائف ان اے میٹرو'' کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ اور اسی سال فلم ''لاگا چنری میں داغ ''کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی۔ 2008میں اداکارہ کی تین فلمیں ریلیز کی گئیں ۔2009کے دوران اداکارہ کی صرف دو فلمیں سینماگھروں کی زینت بنائی گئیں ۔2010کے دوران بھی صرف دو فلمیں ''رائٹ یا رانگ ''اور ''مرچ''ریلیز کی گئیں۔ 2011میں صرف ایک ہندی فلم ''سات خون معاف ''ریلیز ہوئی جس میں کونکونا سین شرمانے مختصر کردار نبھایا۔ 2012کے دوران کوئی ہندی فلم ریلیز نہیں ہوئی تاہم رواں سال ایک بنگالی فلم ریلیز ہوچکی ہے جب کہ کئی ہندی فلمیں مکمل ہوکر جلد ہی سینما گھروں کی زینت بننے والی ہیں۔

مقبول خبریں