پاک چین دوستی کو ثقافتی رنگوں سے منسلک کیا جائے گا چینی سفیر

پاکستانی طالب علموں اور اساتذہ کے لیے چین کے راستے کھلے ہیں، یاؤجنگ کا خطاب


Numainda Express March 30, 2018
پاکستانی طالب علموں اور اساتذہ کے لیے چین کے راستے کھلے ہیں، یاؤجنگ کا خطاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین پائے جانے والے دوستی کے رشتوں کو ثقافتی رنگوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

گزشتہ روز کامسیٹ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے کلچرل فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین پائے جانے والے دوستی کے رشتوں کو ثقافتی رنگوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ دنوں ممالک کی ثقافت کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے، کامیسٹ یونیورسٹی پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہے۔ پاکستانی طالبعلموں اور اساتذہ کیلیے چین کے راستے کھلے ہیں۔ اس موقع پر مختلف اسٹالزکا دورہ کیا۔

مقبول خبریں