پاکستانآئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالرقرض لے سکتا ہے امریکی بینک

خراب امن و امان کے باعث الیکشن موخر ہونے سے معاشی مسائل بڑھ سکتے ہیں


Monitoring Desk April 09, 2013
بہتر اقتصادی ایجنڈا دینا ہوگا قرض دینے کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف فوٹو: فائل

پاکستان،آئی ایم ایف سے تین سال کے لیے 5 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے۔

جس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ پیر کو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق نئی حکومت ستمبر تک نئے قرض کے حصول کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ پاکستان 3 سال کیلیے 5 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے۔امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث الیکشن موخر ہونے سے معاشی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نئے قرض کے بدلے پاکستانی حکومت سے سخت معاشی فیصلوں کی توقع رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی بے یقینی کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔ رواں جون میں ایک ڈالر 101 روپے اور دسمبر تک 105 روپے تک ہونے کا خدشہ ہے۔ ادھر نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے نمائندے نے کہا کہ نگران حکومت کونیاقرضہ دینے کییئے تیار ہیں،تاہم اسکے لیے حکومت کے پاس بہتر اقتصادی ایجنڈا اور کچھ اقدامات کرناہوں گے۔ پاکستان کی طرف سے التواء ہوا تو نئے قرضے پر بات چیت آئندہ حکومت تک چلی جائے گی۔ 21 اپریل تک سالانہ سپرنگ اجلاس واشنگٹن میں ہو گا۔ اس کے فوری بعد وفد پاکستان آ سکے گا ،جس کیلیے حکومت کی طرف سے مضبوط اور مربوط پروگرام بنیادی شرط ہے اور پاکستان کاوفد واشنگٹن ضرور جائے گا۔