حج اخراجات میں اضافے پر وزارت مذہبی امور سے جواب طلب

نجی ٹور آپریٹرز نے جان بوجھ کر حج اخراجات میں اضافہ کردیا،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست


نجی ٹور آپریٹرز نے جان بوجھ کر حج اخراجات میں اضافہ کردیا،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے حج اخراجات میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت مذہبی امور سے 11 اپریل کو جواب طلب کرلیا ۔

پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ نجی ٹور آپریٹرز نے جان بوجھ کر حج اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔



جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وزارت مذہبی امور ایکشن لینے کے بجائے ان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور سے11 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

مقبول خبریں