مشرف کیس کے سیاست پردوررس اثرات مرتب ہونگے خورشید شاہ

پیپلزپارٹی آزادانہ اورشفاف الیکشن کے خلاف کسی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کرے گی


INP April 10, 2013
صدر زرداری اور بلاول بھٹو کے مابین اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں،کارکنوں سے گفتگو فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف کیس کے قومی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

پیپلزپارٹی آزادانہ اور شفاف الیکشن کے خلاف کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔ وہ بوریوالامیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے167سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کرنل ریٹائرڈ راؤ عابد علی خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے۔



انھوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں۔