پاکستان امریکا کا خطے میں امن کیلیے مثبت تعاون پر اتفاق

آرمی چیف سے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو


Numainda Express April 03, 2018
آرمی چیف سے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو۔ فوٹو: اے پی پی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان خطے اور بالخصوص افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پرعزم اور کوشاں ہے پاکستان توقع کرتاہے خطے کے دوسرے ممالک بھی برابر کا مثبت کردار ادا کریں۔

قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ امریکہ پائیدار امن کاعزم کئے ہوئے ہے اور خطے میں قیام امن کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں نے اتفاق کیا کہ الزامات تراشیوں کے بجائے خطے میں امن کیلئے مثبت تعاون جاری رکھا جائے گا۔ دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مفروضوں میں گھرے رہنے کے بجائے مثبت مقاصد کے حصول کیلئے دوطرفہ روابط سے استفادہ کرنا چاہئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں