’’پاکستان آ رہا ہوں‘‘ ڈیرن سیمی نے شائقین کو اپریل فول بنا دیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 3 اپريل 2018
لگتا تھا کہ میرا اپنی قومی ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوچکا لیکن محسوس ہوا کہ ابھی باقی ہے، سیمی۔ فوٹو: فائل

لگتا تھا کہ میرا اپنی قومی ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوچکا لیکن محسوس ہوا کہ ابھی باقی ہے، سیمی۔ فوٹو: فائل

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانی شائقین کو اپریل فول بنا دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ دوبارہ ویسٹ انڈین ٹیم کی میرون رنگ کی شرٹ پہننے لگا اور سیریز کھیلنے کیلے پاکستان روانہ ہورہا ہوں، لگتا تھا کہ میرا اپنی قومی ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوچکا لیکن محسوس ہوا کہ ابھی باقی ہے۔

ڈیرن سیمی کی جانب سے یہ بیان جاری کرتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والوں کی لائن لگ گئی،پاکستانیوں کی پسندیدہ شخصیات میں شامل ویسٹ انڈین کرکٹ کی خوب ستائش بھی کی گئی۔مگر ایک گھنٹے بعد ہی ڈیرن سیمی نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپریل فول تھا، میں میرون رنگ کی شرٹ دوبارہ نہیں پہن رہا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بہت سے لوگ انھیں ویسٹ انڈین ٹیم میں دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔اس وضاحت پر مداحوں نے کچھ مایوسی کا اظہار کیا لیکن بیشتر نے اس مذاق پر بھی ڈیرن سیمی کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔