سعودی عرب میں تفریحی صنعت کے فروغ کی تیاریاں

سعودی عرب جدیدیت کے جس راہ پر چلنے جا رہا ہے ‘ اس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ پر پڑیں گے۔


Editorial April 06, 2018
سعودی عرب جدیدیت کے جس راہ پر چلنے جا رہا ہے ‘ اس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ پر پڑیں گے۔ فوٹو : فائل

غیرملکی میڈیا کی اطلاع کے مطابق سعودی عرب نے 18 اپریل کو دارالحکومت الریاض میں مملکت کے پہلے سینما گھر کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2030ء تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 350 سینما گھر کھولے جائیں گے اور ان میں 2500 اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔

سعودیہ نے تفریح کے شعبے اور صنعت کو ترقی دینے کے لیے آیندہ پانچ سال کے دوران میں 15 شہروں میں 40 سینما گھر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تفریحی شعبے میں آیندہ دس سال میں 64 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سعودی مملکت میں سینماوں کے کھلنے سے جی ڈی پی میں 24 ارب ڈالر کا سالانہ اضافے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جب کہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے مجموعی طور پر قومی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔اس سے اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوگا اور میڈیا منڈی کو فروغ ملے گا۔ سینما کی صنعت کی ترقی سے 2030ء تک کل وقتی تیس ہزار سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس کے علاوہ ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ جز وقتی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

یادرہے کہ 1930ء کے عشرے میں سعودی عرب میں کام کرنے والے مغربی ملازمین کے لیے نجی عمارتوں میں سینما تھیٹر کھولے گئے تھے جو سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو نے قائم کیے تھے۔ سعودی عرب جدیدیت کے جس راہ پر چلنے جا رہا ہے ' اس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ پر پڑیں گے۔ سعودی ولی عہد کی سوچ اور اپروچ سے یہی نظر آتا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کو حل کرنے کے لیے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر پالیسی اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں