نادرا نے ووٹر فہرستیں الیکشن کمیشن کے حوالے کردیں

24 اپریل 2018 آخری اور حتمی تاریخ ہے جس کے بعد ووٹ اور حلقوں میں کوئی ردوبدل ممکن نہیں ہوگی۔


Numainda Express April 10, 2018
24 اپریل 2018 آخری اور حتمی تاریخ ہے جس کے بعد ووٹ اور حلقوں میں کوئی ردوبدل ممکن نہیں ہوگی۔ فوٹو:فائل

نادرا نے 10 کروڑ42 لاکھ 60 ہزار افراد پر مشتمل ووٹرفہرستیں الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق ووٹر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کی تصدیق اور حلقے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ووٹر اپنے ووٹ کے حلقے کی تبدیلی کیلیے اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ 24 اپریل 2018 آخری اور حتمی تاریخ ہے جس کے بعد ووٹ اور حلقوں میں کوئی ردوبدل ممکن نہیں ہوگی۔ ترجمان نادرا نے کہا کہ اب تک صرف 3لاکھ افراد اس سہولت سے مستفید ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں