بلا امتیاز کارروائی سے اداروں پر اعتماد بحال ہوگا صدر ممنون

نیب کے بارے میں عدالتی و عوامی تحفظات دور ہونے چاہئیں،چیئرمین نیب سے ملاقات


Numainda Express April 11, 2018
بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے، جسٹس (ر) جاوید اقبال، محتسب کی سالانہ رپورٹ بھی پیش ۔ فوٹو : اے پی پی

صدرممنون حسین نے کہاہے کہ نیب کے افسران انتہائی ایماندار اور غیر جانبدار ہونے چاہئیں کیونکہ بدعنوانی سے پاک انتظامیہ اور درست فیصلے ہی نیب کا طرہ امتیاز ہوسکتے ہیں۔

یہ بات صدر نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کی ، چیئرمین نیب نے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے سراہتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کی بنیاد ہر ایک کیساتھ یکساں سلوک اور امتیاز سے پاک کارروائی سے ہی قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے گا،بدعنوانی کے خاتمے کیلئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے چاہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ نیب کے بارے میں عدالتی اور عوامی حلقوں کے تحفظات دور ہونے چاہیئں ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نیب میں بدعنوانی ، اختیارات کے ناجائزوبے جااستعمال سے اجتناب کیا جائے گا،صدر نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پرکرپشن سے متعلق اشاریوں کے اعتبار سے پاکستان کی درجہ بندی میں خاطر خواہ بہتری آئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو یقین دہانی کرائی کہ نیب بدعنوانی کیخلاف بلا امتیازکاروائیاں جاری رکھے گا،علاوہ ازیں صدرمملکت سے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرانے ملاقات کی اورا پنے ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس پرصدرنے اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریفنڈ میں تیزی لانے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں،تاکہ ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے،انھوں نے گزشتہ ٹیکس کی شرح سے زائد وصولی کے معاملات میں وفاقی ٹیکس محتسب اور ان کے ادارے کی کاوشوں کی تعریف کی،وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرانے صد رمملکت کو یقین دلایاکہ وہ عوام کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں