ماتلی ڈاکٹر کی بازیابی کیلیے مختلف تنظیموں کا احتجاج

تعلقہ اسپتال میں او پی ڈی کا بائیکاٹ،ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا مظاہرہ


Nama Nigar/Nama Nigar April 12, 2013
مظاہرے سے رفیق میمن اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر موہن لال کو اغوا کیے ہوئے10دن گزر گئے ہیں مگر انتظامیہ تاحال بازیاب نہیں کرا سکی. فوٹو: فائل

لاہور: تعلقہ اسپتال ماتلی کے ڈاکٹر موہن لعل لوہانہ کی بازیابی کیلیے پیرامیڈیکل اسٹاف،ڈاکٹرز اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکال کر مظاہرہ کیا گیا۔

ڈاکٹر لیاقت قمبرانی کی رہنمائی میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے ریلی نکال کر مظاہرہ اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت قمبرانی و دیگر رہنمائوں نے ڈاکٹر موہن لال لوہانہ کی بازیابی کا مطالبہ کیا جبکہ ماتلی شہری اتحاد کی جانب سے محمد رفیق میمن،گیلا رام اور دیگر رہنمائوں کی رہنمائی میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔



مظاہرے سے رفیق میمن اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر موہن لال کو اغوا کیے ہوئے10دن گزر گئے ہیں مگر انتظامیہ تاحال بازیاب نہیں کرا سکی جس کی وجہ سے اقلیتی برادری میں احساس عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے ڈاکٹر لوہانہ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔پیرا میڈیکل اسٹاف نے تعلقہ اسپتال ماتلی میں او پی ڈی کا بھی بائیکاٹ کیا گیا۔

مقبول خبریں