امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا

116.7روپے کاہوگیا،انٹربینک ریٹ115.72پر برقرار،ڈالرکی طلب بڑھ رہی ہے، ذرائع


Business Reporter April 13, 2018
116.7روپے کاہوگیا،انٹربینک ریٹ115.72پر برقرار،ڈالرکی طلب بڑھ رہی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر115.72 روپے پر مستحکم رہنے کے باوجود اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمومی سطح پر ڈیمانڈ بڑھنے سے جمعرات کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر20 پیسے کے اضافے سے116.70 روپے کی سطح پر پہچ گئی۔

کرنسی مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی ممالک میں تعلیمی ضروریات کے علاوہ مستقبل میں روپے کی قدر میں کمی کی افواہوں کی گردش سے خوف زدہ ہوکر لوگ اپنے سرمائے کو ڈالر میں منتقل کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ معمول سے زیادہ ہوگئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈالر کی قدر میں جمعرات کو20 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں