مائیکروفنانس سیکٹر کا حجم 200 ارب روپے سے تجاوز

1.8ارب کے مجموعی قرضوں کے ساتھ فعال قرض دہندگان کی تعداد 58 لاکھ تک پہنچ گئی


Business Reporter April 14, 2018
سیونگ اکاؤنٹس3 کروڑ،ڈپازٹ18.6کروڑ،برانچز کانیٹ ورک3673پوائنٹس تک وسیع۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں مائیکروفنانس سیکٹر کا حجم 200ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

پاکستانی مائیکروفنانس نیٹ ورک کے مطابق ملک میں 1.8 ارب کے مجموعی قرضوں کے ساتھ فعال قرض دہندگان کی تعداد 58 لاکھ ہے، مائیکروفنانس بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس میں سیونگ کرنے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ ہے جن میں 18 کروڑ 60 لاکھ روپے جمع ہیں، قرض دہندہ کا اوسط فی کس حجم 48 ہزار 695 روپے جبکہ بچت کا اوسط حجم فی کس 6 ہزار 33 روپے ہے،ملک بھر میں مختلف مائیکروفنانس بینکوں کی برانچوں کا نیٹ ورک بڑھ کر 3673 پوائنٹس تک پھیل چکا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکروفنانس بینک کے پھیلاؤ اور متاثر کن ترقی کی بنیاد پر پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک نے مائیکروفنانس بینکوں کے لیے 2020 تک 1 کروڑ قرض دہندگان کا بڑا ہدف رکھا ہے، اس میں11 ملین انشورنس پالیسی رکھنے والے، ڈپازٹ رکھنے والے 50 ملین افراد کے ساتھ وسائل کی رسائی کے مقامات بڑھا کر 4 لاکھ تک پہنچانا بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں