آپریشن ردالفساد بلوچستان سے 6 دہشت گرد گرفتار اسلحہ و گولہ بارود برآمد

چمن، پشین اور سریاب سے گرفتار دہشت گرد پولیو ٹیم اور پولیس پر حملے میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر


Numainda Express April 14, 2018
کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پسنی میں ساحل سمندر کے قریب چھپائی گئی 1000 کلو چرس برآمد۔ فوٹو : فائل

UNITED NATIONS: سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، پولیو ٹیم اور پولیس پر حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں چمن، پشین اور سریاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار دہشت گرد یارو بازار میں پولیو ٹیم اور ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس پر حملے میں ملوث تھے، گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مائنز برآمدکیا گیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر پسنی ڈوکی کے مقام پر ساحل سمندر کے قریب زمین کود کر چھپائی گئی 1000 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1309ملین کے لگ بھگ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں