نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری بچی شہید پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارتی افواج نے لنجوٹ میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک بچی شہید ہوگئی۔


News Agencies April 14, 2018
بھارتی افواج نے لنجوٹ میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک بچی شہید ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی فوج کی لائن اف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

گزشتہ روز لائن اف کنٹرول پر بھارتی افواج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرکے علاقے لنجوٹ میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک بچی شہید ہوگئی ،زخمی بچے کو کھوئی رٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی گنیں خامش ہو گیئں، ادھر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری جاری ہے ، تیسرے روز بھی سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں