وزن کم کرنا ناممکن بھی نہیں عدنان سمیع خان

خوراک پر کنٹرول کرکے 350 پونڈ وزن میں کمی کی، شوگر والی اشیا سے پرہیز کیا، گلوکار


Net News April 13, 2013
خوراک پر کنٹرول کرکے 350 پونڈ وزن میں کمی کی، شوگر والی اشیا سے پرہیز کیا، گلوکار فوٹو: فائل

گلوکار اور کمپوزر عدنان سمیع خان نے کہا ہے کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں نے اپنا وزن کس طرح کم کیا جب کہ مارکیٹ میں بھی اس حوالے کئی مفروضے گردش میں ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے اپنا وزن خوراک پر کنٹرول اور پروٹین ڈائٹ کے ذریعے کم کیا۔

امریکی شہر ڈیلس میں منعقدہ میوزکل کنسرٹ کے دوران انھوں نے کہا کہ جب میں 8 سال قبل ٹیکساس آیا تھا اس وقت میرا وزن 236 کلو گرام تھا اور میں جسمانی لحاظ سے بہت موٹا شخص تھا جس کے بعد میں لندن میں چیک اپ کے لیے گیا جہاں تمام رپورٹس دکھنے کے معالجین نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ کے پاس صرف6 ماہ کا قلیل وقت ہے اپنا وزن کم کرلیں بصورت دیگر کسی دن آپ اپنے کمرے میں مردہ پائے جائیں گے، ڈاکٹرز کی یہ کال میرے لیے ویک اپ کال تھی اس کے بعد میں نے اپنا لائف اسٹائل تبدیل کیا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے جس کو دیکھ کر لوگ حیران ہو جاتے ہیں۔



انھوں نے کہا پروٹین لے کر350 پونڈ وزن میں کمی کی اور ایسی اشیا سے مکمل طور پر پرہیز کیا جس میں شوگر کی تھوڑی بھی مقدار تھی۔ اس کے بعد ایک نیا عدنان سمیع خان آپ کے سامنے ہے۔انھوں نے اس تاثر کی تر دید کی کہ انھوں نے کسی قسم کی سرجری کرائی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ کام انتہائی مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے۔

مقبول خبریں