تھائی ایئر ویز کا پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں چلانے کا عندیہ

پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے فضائی مسافرین کی تعداد بڑھ رہی ہے،کنٹری مینیجر تھائی ایئر ویز


Business Reporter April 18, 2018
تھائی ایئرویز کی پروازیں بنکاک سے براستہ مسقط پاکستان کیلیے آپریٹ کی جارہی ہیں فوٹو: فائل

تھائی ایئر ویز انٹرنیشنل کے کنٹری مینیجر کانا پورن اپی نان کل نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے فضائی مسافرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

کانا پورن اپی نان کل کا کہنا ہے کہ فی الحال تھائی ایئرویز کی پرواز بنکاک سے براستہ مسقط پاکستان کیلیے آپریٹ کی جارہی ہیں اور مستقبل میں براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

مقامی ہوٹل میں تھائی فوڈ فیسٹیول کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الوقت میں کراچی اور لاہور کے لیے روزانہ پروازیں چلائی جارہی ہیں اور اسلام آباد کے لیے ہفتے میں4پروازیں چلتی ہیں۔

مقبول خبریں