قرض ادائیگی زرمبادلہ ذخائر میں مزید 943 کروڑ ڈالر کی کمی

ایس بی پی ریزرو میں کمی کی وجہ بیرونی قرضے اور دیگر سرکاری ادائیگیاں ہیں، اسٹیٹ بینک


Business Reporter April 20, 2018
ایس بی پی ریزرو میں کمی کی وجہ بیرونی قرضے اور دیگر سرکاری ادائیگیاں ہیں، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 13اپریل کو ختم ہفتے میںزرمبادلہ ذخائر9ارب43 کروڑ ڈالر کی کمی سے 17 ارب 54 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 5کروڑ87لاکھ ڈالر گھٹ کر 11ارب 37کروڑ96لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 3کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی کمی سے 6ارب 16کروڑ59لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایس بی پی ریزرو میں کمی کی وجہ بیرونی قرضے اور دیگر سرکاری ادائیگیاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں