پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں ہوا ارباب رحیم

اپوزیشن سے مایوسی ہوئی، ہر جماعت پورا کیک کھانے کے چکر میں ہے، سابق وزیراعلیٰ


Nama Nigar/Nama Nigar April 14, 2013
اپوزیشن سے مایوسی ہوئی، ہر جماعت پورا کیک کھانے کے چکر میں ہے، سابق وزیراعلیٰ. فوٹو: فائل

پیپلز مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا 5 سالہ دور اچھا دور نہیں تھا، خورشید شاہ سے میرپورخاص میں ہونے والی بات چیت میں سیٹ اید جسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

وہ ڈگری میں چوہدری محمد اسلم گل اور چوہدری امجد گل کے انتقال پر ان کے بھائیوںچوہدری خالد محمود، چوہدری جاوید اور امجد گل مرحوم کے بیٹے چوہدری احسن سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر چھٹی کا اعلان کرکے اپنی غیرجانبداری کا ثبوت دیا ہے۔ پی ایس 66 سے میرا بیٹا عنایت اللہ بھرپور انداز میں حصہ لے رہا ہے، اس نشست سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔



انھوں نے کہاکہ اپوزیشن سے ہمیں مایوسی ہوئی ہر جماعت پورا کیک کھانے کے چکر میں ہے،10پارٹی اتحاد صرف نام ہے ان میں ووٹ رکھنے والی پارٹیاں مسلم لیگ (ن) ، فنکشنل لیگ ، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی جیسی پارٹیاں نہیں ہیں۔

مقبول خبریں