سنجھورو عدالتی حکم پر نجی جیل سے 34 ہاری بازیاب

20بچے،10خواتین بھی شامل، عدالت نے مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیدی.


Nama Nigar April 14, 2013
20بچے،10خواتین بھی شامل، عدالت نے مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیدی. فوٹو: فائل

عدالتی حکم پر سنجھورو کے نزدیک نجی جیل پر چھاپہ، بچوں ،خواتین اور مردوں سمیت 34 افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سنجھورو کے نزدیک گائوں فضل کریم میں ہاری احسان علی آرائیں کی فریاد پر عدالت کے حکم پر جھول پولیس نے چھاپہ مار کر 34 افراد کو بازیاب کر لیا۔



بازیاب ہونیوالوں میں 4مرد 10 خواتین اور 20 بچے رفیق آرئیں، انور علی، اکرم ، ارشد، راشد، فرزانہ، مسماتہاجراں، مسمات سکھان، عاصم علی، آصف علی اور دیگر شامل ہیںجنھیں سانگھڑ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ عدالت نے انھیں مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیدی۔ بازیاب ہاریوں کے مطابق زمیندار گزشتہ کئی برسوں سے بلامعاضہ کام لیتا رہا اور الٹا انھیںمقروض بھی بنا دیا ہے اور ہم پرتشدد بھی کرتا تھا۔

مقبول خبریں