جماعۃ الدعوۃ کے فلاحی کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے لاہور ہائیکورٹ

رفاہی و فلاحی اداروں کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں،جسٹس امین الدین


Numainda Express April 24, 2018
رفاہی و فلاحی اداروں کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں،جسٹس امین الدین۔ فوٹو:فائل

لاہورہائیکورٹ نے جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں، ایمبولینسوں، ہسپتالوں و دیگر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات جاری رکھنے میں کسی قسم رکاوٹ کھڑی کرنے سے روک دیا۔

جسٹس امین الدین خان نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست پرسماعت کی، حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں 3سو سے زائد ایمبولینسیں اور 12ہسپتال چل رہے ہیں، اسی طرح 142 اسکول قائم ہیں جبکہ پور ے ملک میں دیگر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ریلیف سرگرمیوںمیں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے لہٰذا عدالت حکومت کو پابند کرے کہ وہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اوردوسرے رفاہی وفلاحی منصوبہ جات جاری رکھنے اور اس کیلئے فنڈز جمع کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔

اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے دلائل پر فاضل عدالت نے ہدایات جاری کیں کہ جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رفاہی و فلاحی اداروں میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہ کی جائے تاکہ رفاہی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں، کیس کی آئندہ سماعت 23مئی کو ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں