عامر خان نے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنے کی عمران خان کی دعوت قبول کرلی

ہاں!میں پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنا پسند کروں گا، عامر خان


Numainda Express April 24, 2018
ہاں!میں پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آؤٹ کرنا پسند کروں گا، عامر خان۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: باکسر عامر خان نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرپٹ سیاست دانوں کو ناک آؤٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہاں!میں پاکستان میں کرپٹ سیاست دانوں کو ناک آؤٹ کرنا پسند کروں گا۔

یہ پڑھیں: کرپٹ سیاست دانوں کو عامر خان کے حوالے کروں گا

یاد رہے کہ نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز جمع کرنے کی خاطر لندن میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ عامر خان آپ کو بلاؤں گا اور چاہوں گا کہ ملک کے کرپٹ سیاست دانوں کو ایک ایک کرکے رنگ میں آپ کے حوالے کروں۔

مقبول خبریں