مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل 27 اپریل کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے

پاکستان میں گزشتہ سترسال سے ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ چار ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے۔


News Agencies April 24, 2018
پاکستان میں گزشتہ سترسال سے ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ چار ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے۔ فوٹو : آئی این پی

مالی سال 2018-19ء کا وفاقی بجٹ مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل 27 اپریل کو قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

مشیر خزانہ نے مالی سال 2018-19ء کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، پاکستان میں گزشتہ سترسال سے ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ چار ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے تاہم وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق بجٹ کے اعداد و شمارکوحتمی شکل وزیراعظم کی صدارت میں این ای سی کے آج ہونے والے اجلاس میں دے دی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں