کراچی سے اغوا کیا گیا 7 سالہ بچہ حیدرآباد سے بازیاب

جمعہ کو بچے کے والد کو تاوان کے لیے جوکال موصول ہوئی اس کی لوکیشن حیدرآباد کی نکلی۔


Numainda Express April 24, 2018
جمعہ کو بچے کے والد کو تاوان کے لیے جوکال موصول ہوئی اس کی لوکیشن حیدرآباد کی نکلی۔ فوٹو:فائل

سی آئی اے حیدرآباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچہ با حفاظت بازیاب کرا لیا اور ملزم کو گرفتار کرکے تاوان کی مد میں وصول کردہ 30 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

چھ روز قبل کراچی کے تھانہ پریڈی کی حدود سے تاجر موسیٰ خان کے 7 سالہ بیٹے عیسیٰ خان کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل، سی پی ایل سی کے تعاون سے بچے کی بازیابی اور ملزمان کاسراغ لگانے کیلیے متحرک ہوگئی۔ جمعہ کو بچے کے والد کو تاوان کے لیے جوکال موصول ہوئی اس کی لوکیشن حیدرآباد کی نکلی۔

تاوان کی رقم طے ہونے پراغوا کاروں نے حیدرآباد آکر ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ کراچی پولیس کے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے سی آئی اے انچارج ڈی ایس پی محمداسلم لانگاہ کو بچے کی بحفاظت واپسی اور ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک دیا۔

ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے تاوان کے لیے گورنمنٹ شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد کے سامنے بلایا۔ بچے کا والد اور کراچی پولیس کا ایک افسر رقم لے کر مذکورہ مقام پر پہنچے تو وہاں ایک اغوا کار موجود تھا جسے 30 لاکھ روپے دیے گئے تو اس نے بچے کو والد کے حوالے کردیا۔

بچے کی زندگی محفوظ ہوتے ہی سادہ لباس میں تعینات سی آئی اے اہلکاروں نے ملزم سیلانی خان کو حراست میں لے کر تاوان میں لی گئی رقم برآمد کر لی۔آخری اطلاعات تک پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں