روسی وفدکی پاکستان آمدسندھ میں بی ٹوبی میٹنگز

متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط اورمعاہدے متوقع ہیں،ناہیدمیمن


Business Reporter April 25, 2018
متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط اورمعاہدے متوقع ہیں،ناہیدمیمن فوٹو: نیٹ

سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن نے کہاہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تجارت وسرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے علاوہ ریجنل کوآپریشن بڑھانے کا یہ اہم وقت ہے۔

یہ بات انہوں نے ایس بی آئی کی جانب سے منگل کوسینٹ پیٹرزبرگ اور روس سے آئے ہوئے تجارتی وفد کے ساتھ سندھ سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں، تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کی ایک تاریخ ہے جس کی اہم مثال پاکستان اسٹیل ملز ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے روس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرز برگ کے وفد کے حالیہ دورے میں متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاد داشتوں پردستخط اورمعاہدے متوقع ہیں جن سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

روسی وفد میں پی جے ایس سی پاور مشین کمپنی کے عہدیداران ،فارما سیوٹیکل کمپنی گیرو فارم آئل،گیس،کیمیکل اور میٹرولوجیکل سیکٹر کی کمپنی ریپ ہولڈنگ، اسپیئر پارٹس، ڈائیگناسٹک، ریپئر،ٹریننگ اور دیگر شعبوں کی کمپنی ریکورس، پاور آف فیشن کی کمپنی ڈیرزا ہیواموڈدھاگوں کی کمپنی کراسنایانٹ،پولیسٹرتھریڈ کمپنی اپیریل ٹیکسٹائل، چیمبر آف ٹیکسائل اینڈ فیشن کمپنی،ہوٹلز اینڈ ریسٹو رینٹس ایسوسی ایشن فیڈریشن روس کے صدر مسٹرگاربر،فلائٹ اینڈ ٹرمینل آپریشنز اور گرانڈ ہینڈلنگ سروسز کی کمپنی ایئر گیٹ آف دی ناردرن کیپٹل، ڈیزائننگ اینڈ کنسٹرکشن آف ہیٹ جنریٹنگ پلانٹس کی کمپنی ہائڈرولیکس اور دیگرروسی کمپنیوں کے عہدیداران کے علاوہ سندھ سے ایس بی آئی حکام، سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ، نیسپاک،مرکری گروپ آف کمپنیز، صدیق سنز انرجی لمیٹڈ، مارٹن ڈافارما سیوٹیکلز، ہلٹن فارما، گل احمد کمپنی، نیشنل فوڈزودیگرموجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں