4 ہزار پاکستانیوں کی حوالگی کی خبر غلط ہے لاپتہ افراد کمیشن

مذکورہ خبر بے بنیاد ہے اس سے سادہ لوح اور معصوم عوام کو نہیں بہکایا جاسکتا، چیئرمین


Numainda Express April 25, 2018
مذکورہ خبر بے بنیاد ہے اس سے سادہ لوح اور معصوم عوام کو نہیں بہکایا جاسکتا، چیئرمین فوٹو: فائل

لاپتہ افرادکے کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہارکیاہے کہ کچھ نو وارداور طالع آزما سیاستدان پختون عوام کی معصومیت سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور لاپتہ افرادکے انسانی المیہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ افرادکے کمیشن نے اس تاثرکو بالکل غلط قرار دیا ہے کہ4ہزار پاکستانیوں کو غیر ممالک کے حوالے کیا گیا۔ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن نے جن اعداد و شمار کا حوالہ دیا تھا وہ ایک انگریزی روزنامہ (دی نیوز) میں بدھ 18 اپریل2007 کو شائع ہوئے تھے۔

لاپتہ افرادکے کمیشن نے مذکورہ خبر کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خبر بے بنیاد ہے اس سے سادہ لوح اور معصوم عوام کو نہیں بہکایا جا سکتا جن کی اپنے پیارے وطن پاکستان سے وابستگی پتھر پر لکیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں