پاکستان رومانیہ کا دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر زور

سفیرنکولائی گولا کی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال


Numainda Express April 27, 2018
رانا تنویر حسین کی رومانیہ کو پاکستانی دفاعی صنعت کی مصنوعات اور خدمات کی پیشکش۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور رومانیہ نے دفاعی پیداوار پر باہمی اور مشترکہ تعاون کی نئی راہوں کی تسخیر پر زور دیا ہے.

رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان بھرپور ثقافت، جمہوریت، وسیع معیشت اور مہمان نوازی سے بھرپور ایک اہم ملک ہے۔ رومانیہ کے سفیر نکولائی گولا نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے جمعرات کو ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے وزارت دفاعی پیداوار پہنچنے پر مہمان کو خوش آمدید کہا۔

وفاقی وزیر نے دفاعی پیداوار میں دونوں ممالک میں دوطرفہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت کو محسوس کیا۔

انہوں نے دفاعی پیداوار پر باہمی اور مشترکہ تعاون کی نئی راہوں کی تسخیر پر بھی زور دیا۔انہوں نے رومانیہ کو پاکستان کی دفاعی صنعت کی مصنوعات اور خدمات کی پیشکش بھی کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویزل کی تعمیر پر اظہاراطمینان کیا۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کو دورے پر شکریہ ادا کیا اور رومانیہ کی عوام کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان بھرپور ثقافت، جمہوریت، وسیع معیشت اور مہمان نوازی سے بھرپور ایک اہم ملک ہے اور انہوں نے دونوں ممالک میں مزید کام کرنے اور تعلقات کو مزید استوار کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں