افرادی قوت کی تربیت میں چینی تعاون مثالی ہے محمد زبیر

دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، ایسی پالیسیاں بنانی ہیں جن سے سرمایہ کاری آئے، گورنر سندھ


Business Reporter April 27, 2018
تجارتی توازن کیلیے برآمدبڑھاناضروری،شرح تبادلہ میں استحکام کیلیے اقدام کررہے ہیں،خطاب۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ چین سے اچھا کوئی دوست نہیں، چین نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا ہے، سی پیک منصوبوں میں افرادی قوت کی تربیت کے لیے چین کا تعاون مثالی ہے۔

ای کامرس گیٹ وے اور چائنا پاکستان بزنس انویسٹمنٹ کے تحت سی پیک کے منصوبوں میں افرادی قوت کی تربیت کے سلسلے میں منعقدہ نمائش وسیمینار اورصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، ایسی پالیسیاں بنانی ہیں جن سے سرمایہ کاری آئے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں میں سطحی مسائل سے ہٹ کر ایسے اقدامات کیے جانے چاہئیں جن سے کاروبار اور معیشت کی ترقی ممکن ہو۔

محمد زبیر نے کہا سرمایہ کاری معیشت کا اسٹارٹر پوائنٹ ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی اور خصوصا ملک بھر میں ماحول بدل چکا ہے۔ امن آ گیا ہے، عوام سی پیک کی افادیت سے بتدریج آگاہ ہورہے ہیں، روپے کی قدر میں کمی کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ اسحق ڈار سابق جبکہ مفتاح اسماعیل اس وقت فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہیں، شرح تبادلہ میں استحکام کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔

معیشت کے بارے میں گورنر سندھ نے کہا کہ تجارتی توازن کیلیے برآمدات میں اضافہ از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے این ایف سی ایوارڈ میں تقسیم کا فارمولہ طے شدہ ہے، 2013میں مجموعی طور پر 1946 ارب روپے کے ٹیکس جمع ہوئے جبکہ اس سال 4 ہزار ارب روپے کے ٹیکس جمع ہوئے ہیں۔

نمائش میں شریک وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان کی نئی نسل کیلیے بہترین موقع ہے کہ چین اور پاکستان کی جامعات اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس کے درمیان اشتراک سے جدید علوم میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے پاکستان کی آئندہ نسلوں کو بیش بہا فوائد حاصل ہوں گے۔ نمائش میں چین اور پاکستان کی 60 سے زائد جامعات اور ووکیشنل اداروں نے37 سے زائد تربیتی معاہدے کیے۔

ای کامرس کے نائب صدر عمیر نظام نے کہا ہے کہ معاہدوں کے تحت چین کے اشتراک سے تین ماہ میں پہلا تربیتی مرکز این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم کردیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں