پاک افغان بارڈر پر فائرنگ سے 1 سیکیورٹی اہلکار شہید 3 دہشت گرد ہلاک

مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقہ شیخ بابا صافی میں شدت پسندوں نے فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی، جوان فرمان اللہ شہید ہوگیا


Numainda Express April 27, 2018
فوج کی جانب سے موثر جواب میں سرحد پار سے آئے دیگر دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا،آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

پاک افغان بارڈر پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں3 شدت پسند مارے گئے۔

مہمند ایجنسی کے حکام کے مطابق گزشتہ روز سرحد پار افغانستان سے مہمند ایجنسی کے علاقہ شیخ بابا صافی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسزکی ایک چوکی پر نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار فائرنگ سے سیکیورٹی فو رسز کا ایک جوان فرمان اللہ شہید ہوگیا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3شدت پسند مارے گئے جبکہ باقی پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں