چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلیے قائم سرچ کمیٹی نے اشتہار جاری کردیا

درخواستیں ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی وزارت اطلاعات کی جانب سے مانگی گئیں۔


Numainda Express April 27, 2018
درخواستیں ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی وزارت اطلاعات کی جانب سے مانگی گئیں۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی ہدایات پر قائم سرچ کمیٹی کی منظوری سے چیئرمین پیمرا تعیناتی کیلیے قومی اخبارات میں اشتہار شائع کر دیا گیا۔

چیئرمین پیمرا کے عہدے کی میعاد 4 سال ہوگی،چیئرمین پیمرا کے عہدے کیلیے درخواستیں 9 مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔درخواستیں ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی وزارت اطلاعات کی جانب سے مانگی گئیں۔ امیدوارکی کم سے کم تعلیمی قابلیت متعلقہ شعبے میں ماسٹرز ڈگری رکھی گئی ہے۔

اشتہارشائع کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلیے قائم سرچ کمیٹی نے کیا تھا۔

مقبول خبریں