ہزاروں فلسطینیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے فائرنگ سے 1 شہید اور 200 زخمی

فلسطینی شہری اپنی زمین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں، ہر جمعے کو احتجاج کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔


News Agencies April 28, 2018
زخمی ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل، قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کا بھی بے دریغ استعمال کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

غزہ سرحد پر ہزاروں فلسطینی شہریوں نے مسلسل پانچویں جمعے اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے جس میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مورچہ بند اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر چلائی گئی گولیوں کے باعث ایک فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے۔

غزہ پٹی کے محکمہ صحت کے مطابق احتجاج کے اس سلسلے میں شہادتوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کا بھی بے دریغ استعمال کیا۔ ہر جمعے کو اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے کا سلسلہ فلسطینیوں نے30 مارچ سے شروع کر رکھا ہے۔ فلسطینی شہری اپنی زمین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔

مقبول خبریں