ریلوے کیلیے 40 ارب سی پیک کے تحت حویلیاں کے نزدیک ڈرائی پورٹ کیلیے 5 ارب تجویز

سی پورٹ اور ریلوے آپریشنل زمین کیلیے 4 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص


Numainda Express April 28, 2018
گوادر تا کراچی ریل لنک کے لیے فیزیبیلٹی اسٹڈی کی مد میں 2 کروڑ تجویز - فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئند مالی سال 2018/19 میں پاکستان ریلوے کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں40 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، جن میں 29 جاری منصوبوں کے لیے27 ارب 75 کروڑ 39 لاکھ روپے جبکہ 10 نئی اسکیموں کے لئے 12 ارب 24 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کے نئے منصوبے میں ایم ایل ون پر پاکستان ریلوے کی موجودہ صلاحیت بڑھانے اور سی پیک کے آئندہ 4 سالہ(2018-22) پلان کے تحت حویلیاں کے نزدیک ڈرائی پورٹ کی تنصیب پر 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دیگر نئی اسکیموں میں وزارت ریلوے کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلیے 5 کروڑ، نئی اسکیموں کیلیے 12 ارب 24 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

نئے منصوبوں میں گوادر کو ملانے کیلئے زمین کی خریداری کی مد میں 40 کروڑ روپے، ریلوے کوریڈور میں سی پورٹ اور ریلوے آپریشنل زمین کی خریداری کیلئے 4 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ روپے ، حویلیاں سے پاک چین بارڈر تک ریلوے کا لنک بنانے کے حوالے سے فزیبیلیٹی اسٹڈی کی مد میں 10 لاکھ روپے ، جدید تقاضوں کے مطابق فیز ون میں ٹریک مشینری کی خریداری کی مد میں 1 ارب 30 کروڑ روپے ، پاکستان ریلوے اوروزارت ریلوے کے اسٹریٹیجک پلان کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ، رسالپور لوکو فیکٹری میں رولنگ اسٹاک کی مد میں 20 کروڑ روپے ، بڑے ریلوے اسٹیشنز پر ساز وسامان کی تنصیبات کیلیے 22 کروڑ 50 لاکھ روپے ، پاکستان ریلوے کی اسٹیل شاپ کی مرمت کی صلاحیت بڑھانے کیلئے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے ، رولنگ سٹاک اور ریلیف ٹرینز کی اپ گریڈیشن کیلئے47 کروڑ 25 لاکھ روپے رکھنے کئی تجویز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں