مارگریٹ تھیچر کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

آخری رسومات کے موقع پر سیکورٹی کا مقصد آئرش ریپبلیکن آرمی یا کسی گروپ کی جانب سے احتجاج یا حملے کے خطرات کو روکنا ہے


APP April 16, 2013
آخری رسومات کے موقع پر سیکورٹی کا مقصد آئرش ریپبلیکن آرمی یا کسی گروپ کی جانب سے احتجاج یا حملے کے خطرات کو روکنا ہے. فوٹو : فائل

RAWALPINDI: برطانیہ کی سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن کے سینٹ پال چرچ میں ہونیو الی آخری رسومات کے موقع پر سیکورٹی اقدامات کا مقصد آئرش ریپبلیکن آرمی یا کسی ایسے گروپ کی جانب سے احتجاج یا حملے کے خطرات کو روکنا ہے۔ ہفتے کو بھی سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا ان میں سے اکثر کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر بھی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔

جب مارگریٹ تھیچر کی قومی پرچم میں لپٹی لاش کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سڑک پر لایا جائے گا۔ انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کے مظاہرے یا حملے کے خدشات کے پیش نظر شہر میں سرچ آپریشن کا بھی امکان ہے۔ ادھر ملکہ الزبتھ دوئم کی سربراہی میں اہم ترین مہمانوں اور تقریب کے دوسرے شرکا کی ایک لسٹ تیار کر لی گئی ہے۔