بھارتی سرحد کے قریب 6 ارب کا نارووال اسپورٹس سٹی بنانے کی جانچ پڑتال کا حکم

سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گھن جیرا کو قواعدکے برعکس منصوبے کا پروجیکٹ ڈائریکٹر بنایا گیا تھا


Numainda Express May 01, 2018
چیئرمین نیب نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا، سیاسی رہنماؤں، بچوں کے اثاثوں کی تحقیقات کی درخواست دائر۔ فوٹو : فائل

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے بھارتی سرحد کے قریب 6 ارب کا نارووال اسپورٹس سٹی بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

جسٹس(ر) جاوید اقبال نے بھارتی سرحد سے مبینہ طور پر 800 میٹردور 44 ایکڑ زمین پر نارووال اسپورٹس سٹی بنانے اور اس پر مبینہ طور پر قواعد وضوابط اور سیکیورٹی خدشات کے باوجودقوم کے تقریباً 6 ارب روپے خرچ کرنے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

 

مزید برآں چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نوازگھنجیرا کے سرکاری نوکری سے رٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک سرکاری دورے پر جانے اور ان کو ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ ہوتے ہوئے قواعد و ضوابط کے برعکس نارووال اسپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر بنانے کی بھی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں اراکین پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کے احتساب کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست دیدی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں