روس کو اہم عالمی طاقت اور شراکت دار سمجھتے ہیں پاکستان

دونوں ملکوں کے تعلقات احترام، اعتماد اورمشترکہ مفادات پرمبنی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ


Numainda Express May 03, 2018
دونوں ملکوں کے تعلقات احترام، اعتماد اورمشترکہ مفادات پرمبنی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان روس کوایک اہم عالمی طاقت اورشراکت دار سمجھتا ہے جو علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں سے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات احترام، اعتماد اورمشترکہ مفادات پرمبنی ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان دوستی تیزی سے مضبوط شراکت داری میں تبدیل ہورہی ہے جو علاقائی امن اور استحکام کی ضامن ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں